کویت نے صرف 3دن میں 688 غیر ملکیوں کو ملک برد ردیا
کویت سے گزشتہ ماہ 27 سے 29 مئی کے دوران 688 تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے جن میں 680 افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ 8 کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔

کویت: کویت سے تین روز کے دوران 688 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جن میں سے 8 کا تعلقی ایشیائی جب کہ 680 افریقی ممالک کے شہری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت سے گزشتہ ماہ 27 سے 29 مئی کے دوران 688 تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے جن میں 680 افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ 8 کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔ حالیہ برسوں میں تین دن کے مختصر دورانیے میں اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کی ملک بدری پہلی بار ہوئی ہے۔
اس حوالے سے کویت کی وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ اور سیکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ملک بدری کی وجوہات انتظامی جلاوطنی اور فوجداری عدالت کے جاری فیصلے بھی ہیں اس کے علاوہ کئی افراد کو رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو طلحہ جیل میں رکھا گیا تھا اور ڈی پورٹ کرنے سے قبل ان کی انگلیوں کے نشانات اور تصاویر لی گئیں اور ان کی ملک بدری کے عمل سے متعلق تمام طریقہ کار کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ملک سے باہر روانہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف تین دنوں میں اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کی ملک بدری سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ڈی پورٹیشن جیل ملک بدری کے طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد لمبے عرصے تک ملک بدری کی جیل میں نہ رہیں جیسا کہ کچھ سال پہلے ہوا کرتا تھا۔