حیدرآباد

کیاش فارووٹ کیس، چیف منسٹر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

عدالت نے ریونت ریڈی اور دیگر پانچ ملزمین کو ہدایت دی کہ وہ 16 اکتوبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں کیس میں الزامات پر غور کرنے کی سماعت کے ایک حصہ کے طور پرعدالت میں حاضر رہیں۔

حیدرآباد: شہر کی ایک عدالت نے تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو 2015 کے کیاش فار ووٹ کیس کے سلسلہ  میں 16 اکتوبر کو اس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی.اس کیس میں چیف منسٹر ایک ملزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

 میٹرو پولیٹن سیشن جج کی عدالت نے ریونت ریڈی اور دیگر پانچ ملزمین کو ہدایت دی کہ وہ 16 اکتوبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ  میں کیس میں الزامات پر غور کرنے کی سماعت کے ایک حصہ  کے طور پرعدالت میں حاضر رہیں۔

 آج مقدمہ کی سماعت کے دوران  چوتھا ملزم عدالت میں موجود تھا، جب کہ سی ایم ریڈی سمیت دیگر ملزمان غیر حاضر تھے اور ان کی عدالت میں حاضر ہونے سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کو عدالت نے خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا16 / اکتوبر کو انہیں عدالت میں حاضر رہنا چاہئے۔