حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے 928 افراد پکڑے گیے
اگرچہ حیدرآباد پولیس مسلسل ’حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کے ذریعہ ایسے واقعات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن نشے میں گاڑی چلانے والے باز نہیں آ رہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کارپوریٹ ملازمین اور بیچلرس کی بڑی تعداد راتوں کو سڑکوں پر گھومنے کی عادی ہو گئی ہے، خاص طور پر ویک اینڈ پر، جب یہ لوگ شراب نوشی کے بعد گاڑیاں چلا کر نہ صرف ہنگامہ کرتے ہیں بلکہ حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں۔
اگرچہ حیدرآباد پولیس مسلسل ’حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کے ذریعہ ایسے واقعات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن نشے میں گاڑی چلانے والے باز نہیں آ رہے۔
7 جون سے 13 جون کے دوران حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائے گئے خصوصی مہم میں 928 نشے میں گاڑی چلانے کے معاملات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق، بیشتر افراد شراب پی کر سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے تھے۔
پکڑے گئے افراد میں بڑی تعداد بائیک سواروں کی تھی۔ 200 ڈرائیوروں کے خون میں شراب کی مقدار 30 سے 50 ملی گرام فی 100 ملی لیٹر کے درمیان پائی گئی، جو خطرناک حد مانی جاتی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ سے گریز کریں تاکہ سڑکیں محفوظ رہ سکیں۔