شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صدر منتخب
شی جن پنگ ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر ابھرے ہیں ، چین کی پارلیمنٹ اور این پی سی کے 3 ہزار ارکان نے شی جن پنگ کو منتخب کیا ہے۔ ووٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہوئی۔

بیجنگ: شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے، چین کی پارلیمنٹ اور این پی سی کے 3 ہزار ارکان نے شی جن پنگ کو منتخب کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے شی جن پنگ اگلے 5 سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ شی جن پنگ ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر ابھرے ہیں ، چین کی پارلیمنٹ اور این پی سی کے 3 ہزار ارکان نے شی جن پنگ کو منتخب کیا ہے۔ ووٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہوئی۔
خیال رہے اگلے دو دنوں میں شی جن پنگ کی جانب سے منظور شدہ عہدے داروں کو کابینہ میں اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم کے منتظر لی کیانگ بھی شامل ہیں۔
یاد رہے گزشتہ اکتوبر میں شی جن پنگ کے اقتدار میں پہلے ہی توسیع کر دی گئی تھی، جب انہیں حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے طور پر مزید پانچ سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔