تلنگانہ
کے سی آر اربن پارک محبوب نگر میں تیندوا‘ویڈیووائرل
بتایا جاتا ہے کہ محبوب نگر ضلع کے اپناپلی گاؤں میں واقع کے سی آر اربن پارک میں آج شام گول بنگلہ (واچ ٹاور) کے قریب تیندوا دکھائی دیاہے۔

حیدرآباد: ضلع محبوب نگر کے اپناپلی ٹاؤن میں واقع کے سی آر اربن پارک میں آج شام ایک تیندوا دیکھا گیا۔ اس تیندوے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارم پروائرل ہوگئی۔
پارک میں نصب ایک کیمرہ میں تیندوے کی نقل وحرکت قیدہوگئی۔ بی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار نے کے سی آر اربن پارک محبوب نگر میں تیندوے کی تصاویراورویڈیوپرٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹرکے سی آر کے اختراعی پروگرام ہریتا ہارم کے ناقابل یقین حدتک مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ محبوب نگر ضلع کے اپناپلی گاؤں میں واقع کے سی آر اربن پارک میں آج شام گول بنگلہ (واچ ٹاور) کے قریب تیندوا دکھائی دیاہے۔