آندھراپردیش

اے پی کے راجمندری میں پکڑاگیا شیر وشاکھاپٹنم زو منتقل

راجمندری اور اس کے گردونواح میں گزشتہ 17 دنوں سے یہ شیر دہشت پھیلا رہا تھا جس کو محکمہ جنگلات کے حکام نے کافی جدوجہد کے بعد کامیابی سے پکڑ کر وشاکھاپٹنم کے زو میں منتقل کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ماہرین نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر بحفاظت قابو کیا۔

حیدرآباد: اے پی کے راجمندری میں پکڑے گئے شیر کو طبی نگرانی کے لئے وشاکھاپٹنم زو منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


راجمندری اور اس کے گردونواح میں گزشتہ 17 دنوں سے یہ شیر دہشت پھیلا رہا تھا جس کو محکمہ جنگلات کے حکام نے کافی جدوجہد کے بعد کامیابی سے پکڑ کر وشاکھاپٹنم کے زو میں منتقل کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ماہرین نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر بحفاظت قابو کیا۔


وشاکھاپٹنم زو کے حکام کے مطابق شیر اس وقت اینیمل ریسکیو سنٹر میں زیرنگرانی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم ہونے کے بعد وہ جسمانی طور پر بالکل صحت مند ہے تاہم پنجرے میں ہونے کی وجہ سے وہ تھوڑا غصہ اور وحشیانہ برتاؤ کر رہا ہے۔


ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ شیر مہاراشٹر کے جنگلات سے یہاں پہنچا تھا۔ اسے فی الحال 45 دنوں تک ماہرِ حیاتیات اور ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ اسے مناسب ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد حکام اس بات پر غور کریں گے کہ اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑا جائے یا نہیں۔ اس کامیاب آپریشن کے بعد راجمندری کے مقامی افرادنے راحت کی سانس لی۔