حیدرآباد

ادبی فورم، ریاض کے زیرِ اہتمام حج سے واپسی پر حسان عارفی کی تہنیت میں ادبی نشست

محفل کا آغاز ادبی فورم کی روایت کے مطابق تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی ذمہ داری  سعید اختر اعظمی نے اپنی خوبصورت لحن سے کی. جمیل احمد نے اپنی مترنم آواز میں مناجات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ریاض: سعودی عرب، ریاض کی معروف تنظیم انڈین فرینڈس سرکل (آئی ایف سی) کے ادبی فورم کے زیر اہتمام 28 جون کی رات 9 بجے معروف شاعر و ناظمِ مشاعرہ حسان عارفی کی حج سے واپسی پرعلامہ اقبال کے مصرعے طرح "ترے علم و محبت کی نہیں ہے انتہا کوئی” پر ایک شاندار محفل کا صادق صاحب کے دولت خانے پر انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ادبی فورم کے سابقہ صدر اور معروف افسانہ نگار و شاعر ابو نبیل مسیح دکنی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ضیاء عرشی نے انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی

بحیثیت مہمانانِ اعزازی رضوان الحق رضوان اور حسان عارفی  نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز ادبی فورم کی روایت کے مطابق تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی ذمہ داری  سعید اختر اعظمی نے اپنی خوبصورت لحن سے کی. جمیل احمد نے اپنی مترنم آواز میں مناجات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ادبی فورم کی روایت کے مطابق پہلے نثری نشست میں سراج اکرم ، وسیم قریشی، طاہر بلال اور ابونبیل نے اپنی تخلیقات سنائیں اور پھر صادق صاحب کے پرتکلف عشائیہ کے بعد باضابطہ شعری نشست کا آغاز ہوا۔

ضیاء عرشی کی خوبصورت نظامت نے مشاعرہ کو کافی دلچسپ بنا دیا تھا۔  صدرِ محفل ابو نبیل نے شعراء کے کلام کی خوب تعریف کی۔ اخیر میں صدرِ محفل نے صدارتی کلمات کے بعد اپنا  کلام سنا کر سامعین سے خوب داد وصولی۔

واضح رہے کہ اس مشاعرے میں صرف ادبی فورم ریاض کے شعراء ہی شریک رہے۔

 مشاعرہ مختلف مراحل طے کرتا ہوا تقریباً رات 12:00 بجے سعودی وقت کے مطابق صدر ادبی فورم  طاہر بلال کے کلمات تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ 

مشاعرے میں منعقد شعری محفل میں جن شعراء حضرات نے کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی ان میں صدر ادبی فورم طاہر بلال، اکرم علی اکرمؔ، حسان عارفی، ضیا عرشی، جمیل احمد آکولوی، سعید اختر آعظمی، رضوان الحق رضوان، صدرِ محفل ابو نبیل ، شامل تھے۔ مشاعرے میں پڑھے گئے افسانوں کے عناوین اور منتخب اشعار نذر قارئین ہیں.

افسانے :

حوصلہ از سراج اکرم

مٹی از وسیم قریشی

ساتھی ساتھ نبھانا از طاہر بلال

عورت ہی عورت کو جانتی ہے از ابو نبیل

منتخب اشعار

اکرم علی اکؔرم

زمانے کی سبک گامی تعجب خیز ہے اکرمؔ

مجھے بدنام پل بھر میں کیا ہے جابجا کوئی

 جمیل احمد آکولوی

میرے سینے میں رہے قیمت و عظمت تیری

بندگی  کا  مجھے  پابند  ائے   مولا  کردے

حسان عارفی

بڑھی ہے تشنہ کامی اور قدم بھی لڑکھڑاتے ہیں

اسی رستے میں شاید ہے کہیں پر میکدہ کوئی

 طاہر بلال

اِسی امید پر ہر دم قلم کو گھستا رہتا ہوں۔

مرے نوکِ قلم سے بھی نکل آئے صدا کوئی۔

سعید اختر اعظمی

خوشی  تنہاکہاں  لازم  ہے  غم  کاسلسلہ  کوٸی

یہ سانسوں کاسفر  دشوارکن ہے  مرحلہ کوٸی

رضوان الحق رضوان

ابھی رضوان سن لیجیے کوئی آواز دیتا ہے

جو کل سننا بھی چاہو گے نہ آۓ گی صدا کوئی

ضیاء عرشی علیگ

بھٹکتا در بدر پھرتا چلا ہے قافلہ کوئی

نہ رہبر کا تعین ہے نہ منزل کا پتا کوئی

ابو نبیل مسیح دکنی

شب فرقت ذرا دیکھو مسیح آوارگی اس کی

دیار ناز پر دیتا ہے رک رک کر صدا کوئی

a3w
a3w