امریکہ و کینیڈا
گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے وفاقی فوجی تعیناتی پر ڈونالڈ ٹرمپ اور محکمہئ دفاع کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سینکڑوں امریکی میرینز لاس اینجلس میں تعینات کر دیے گئے۔

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے وفاقی فوجی تعیناتی پر ڈونالڈ ٹرمپ اور محکمہ دفاع کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سینکڑوں امریکی میرینز لاس اینجلس میں تعینات کر دیے گئے۔
گورنر کیلیفورنیا نے ٹرمپ کے فیصلے کو جمہوریت پر حملہ اور طاقت کا غلط استعمال قرار دے دیا۔میئر لاس اینجلس نے کہا کہ مظاہرے صرف شہر کے وسطی علاقوں تک محدود ہیں، لوٹ مار اور تشدد کے باعث کچھ علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
ہوم لینڈ سیکوریٹی کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گزشتہ روز تقریباً 2 ہزار افراد کو گرفتار کیا۔واضح رہے کہ غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف کارروائیوں پر لاس اینجلس میں پانچویں روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔