جرائم و حادثات

لون ایپ کی ہراسانی۔طالب علم کی خودکشی

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے نیلی کدورو منڈل میں ایک طالب علم نے لون ایپ کے ذمہ داروں کی ہراسانی کو برداشت نہ کر تے ہوئے خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے نیلی کدورو منڈل میں ایک طالب علم نے لون ایپ کے ذمہ داروں کی ہراسانی کو برداشت نہ کر تے ہوئے خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان

بی آکاش حیدرآباد میں انجینئرنگ کے تیسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

چند ماہ قبل اس نے لون ایپ کے ذریعہ 30 ہزار روپے قرض کے طورپر لئے تھے۔

رقم کی وقت پر ادائیگی نہ کرنے کے سبب ایپ کے ذمہ داروں کی جانب سے اس کو ہراساں کیاگیا۔

اس ہراسانی سے تنگ آکر اس نے والدین سے اس بات کی شکایت کی جنہوں نے کہاکہ جلد ہی رقم کا انتظام ہونے پر قرض کی رقم واپس کردی جائے گی تاہم ہراسانی میں اضافہ پر وہ کافی مایوس ہوگیا اور پھانسی لے لی۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے یہ انتہائی اقدام اُس وقت کیاجب وہ گھرمیں تنہا تھا۔