دہلی

لوک سبھا الیکشن مرحلہ دوم، شام 5 بجے تک 60 فیصد پولنگ

لوک سبھا الیکشن مرحلہ دوم کے تحت 13 ریاستوں کے 88حلقوں میں شام 5 بجے تک 60فیصد سے زائد پولنگ ہوئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن مرحلہ دوم کے تحت 13 ریاستوں کے 88حلقوں میں شام 5 بجے تک 60فیصد سے زائد پولنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے 5فیصد کم ووٹنگ
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث

کیرالا اور مغربی بنگال کے بعض بوتھس میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی اور بوگس ووٹنگ کی شکایات ملیں۔ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہی۔ کئی ریاستوں میں شدت کی گرمی تھی۔

رائے دہی کا سب سے کم تناسب اترپردیش (52.74 فیصد) رہا۔ کیرالا کے 20‘ کرناٹک کے 28 کے منجملہ 14‘ راجستھان کے 13‘ مہاراشٹرا کے 8‘ اترپردیش کے 8‘ مدھیہ پردیش کے 6‘ آسام کے 5‘ بہار کے 5‘ چھتیس گڑھ کے 3 اور مغربی بنگال کے 3 حلقوں میں آج ووٹ ڈالے گئے۔

منی پور‘ تریپورہ اور جموں وکشمیر کی فی کس ایک نشست کے لئے بھی پولنگ ہوئی۔ مدھیہ پردیش اسپیشل آرمڈ پولیس فورس کے ایک جوان نے سرکاری اسکول میں جہاں وہ الیکشن ڈیوٹی پر تھا اپنے سروس رائفل سے گولی چلاکر مبینہ خودکشی کرلی۔

بی جے پی رکن ِ پارلیمنٹ اور بنگلورو ساؤتھ کے امیدوار تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج ہوا۔ ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ بنگلورو کے ایک دواخانہ نے 41مریضوں نے