جرائم و حادثات

منچریال ضلع میں عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم لڑکی کے ارکان خاندان اس رشتہ سے راضی نہیں تھے جنہوں نے لڑکی کی سرزنش کی تھی۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس پر مایوسی کے عالم میں لڑکی نے مکان میں پھانسی لے لی۔جب اس معاملہ کا علم اس کے عاشق کو ہوا تو اس نے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔