آندھراپردیش

خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان،اے پی میں بارش کا امکان

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق پرکاشم، نیلور، وائی ایس آر کڑپہ،انامیا، چتور اور تروپتی اضلاع میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ کم دباؤ کے علاقہ کی وجہ سے خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث اے پی میں سردی کی شدت کم ہو گئی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج انڈومان جزائر کے قریب خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ نظام مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور پیر تک جنوبی وسطی خلیج بنگال میں ایک دباؤ میں بدل جائے گا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ بدھ تک اسی سمت میں حرکت کرتے ہوئے جنوب مغربی خلیج بنگال پر ایک طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔


امراوتی کے موسمیاتی مرکز نے اعلان کیا کہ اس نظام کے زیرِ اثر آئندہ تین دنوں میں ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق پرکاشم، نیلور، وائی ایس آر کڑپہ،انامیا، چتور اور تروپتی اضلاع میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ کم دباؤ کے علاقہ کی وجہ سے خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث اے پی میں سردی کی شدت کم ہو گئی ہے۔


ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں الورِی سیتارام راجو ضلع میں درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت کم ہونے تک سردی کی شدت زیادہ بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔