شمالی بھارت

مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

الٰہ آبادہائی کورٹ نے ہفتہ کے دن مشین چوری کیس میں اترپردیش کے سابق وزیر محمد اعظم خان اور ان کے لڑکے عبداللہ اعظم خان کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی۔

پریاگ راج: الٰہ آبادہائی کورٹ نے ہفتہ کے دن مشین چوری کیس میں اترپردیش کے سابق وزیر محمد اعظم خان اور ان کے لڑکے عبداللہ اعظم خان کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری

جسٹس سمیت گوپال نے درخواست گزاروں اور ریاستی حکومت کے وکلاء کی بحث کی سماعت کے بعد 2 ستمبر کو اپنے احکام محفوظ رکھے تھے۔

اعظم خان‘ ان کے لڑکے اور 5 دیگر افراد کے خلاف 2022 میں کیس درج ہوا تھا کہ انہوں نے سڑک صاف کرنے والی مشین چرالی جو نگر پالیکا پریشد ضلع رام پور نے خریدی تھی۔

بعدازاں یہ مشین اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی(رام پور) سے برآمد ہوئی تھی۔ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وقار علی خان نامی شخص نے 7 افراد کے خلاف 2022 میں رام پور کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

a3w
a3w