حیدرآباد

عادی سارقین گرفتار، 20 لاکھ روپئے کے زیورات و دیگر اشیاء برآمد

سٹی پولیس کمشنرس ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے 2 بین ریاستی عادی سارقوں کو سرقہ کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنرس ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے 2 بین ریاستی عادی سارقوں کو سرقہ کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

ان ملزمین کی شناخت 26 سالہ دارلا ہنیمئیا عرف ہنیمئیا عرف بروس لی متوطن ہبالی، کرناٹک اور 21 سالہ منڈولا شنکر عرف شنکر چندرپا سیڑم، کرناٹک کی حیثیت سے کی گئی۔

ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس اے آر سرینواس نے آج میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ متذکرہ ملزمین سرقہ کے بے شمار واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

مذکورہ ملزمین کوکٹ پلی اور ایل بی نگر میں سرقہ کے واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ ان واقعات کو سوشیل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔ ٹاسک فورس نے ان ملزمین کے قبضہ سے 20 لاکھ روپئے کے زیورات، چاندی کی اشیاء اور الکٹرانک اشیاء کیمرے، لیاب ٹاپ وغیرہ برآمد کرلئے۔

مذکورہ ملزمین حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹس کے حدود میں تقریباً 12 سرقوں کی وارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

مذکورہ ملزمین رچہ کنڈہ، ایل بی نگر میں 5 قفل شکنی، سائبرآباد چندا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں 5 اور مہانکالی، نارتھ زون میں جرائم میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ ان ملزمین کے خلاف حیدرآباد اور کرناٹک میں ناقابل ضمانت وارنٹ زیر التواء ہیں۔

انسپکٹر راکھویندرا، سب انسپکٹر نوین کمار اور ٹیم نے ڈی سی پی راھاکشن راؤ کی نگرانی میں یہ گرفتاری عمل میں لائی۔