شمالی بھارت

مدھیہ پردیش: کمل ناتھ نے شکست تسلیم کرلی، بی جے پی کو مبارکباد

کمل ناتھ نے کہاکہ میں تمام ہارے ہوئے امیدواروں اور جیتنے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ اس بات کا جائزہ لوں گا کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ہم مدھیہ پردیش کے ووٹروں کو اپنی بات نہیں سمجھا سکے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے اسمبلی انتخابات میں آج پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ کمل ناتھ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی اہم پوسٹ میں لکھا ہے، ‘میں انتخابی نتائج میں مدھیہ پردیش کے لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ اس وقت مدھیہ پردیش کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہونا چاہیے اور ہمارے کسانوں کو خوشحالی ملنی چاہیے۔ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 مجھے امید ہے کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جو عوام نے ان پر ظاہر کیا ہے۔ آپ سب کو یاد ہوگا کہ میں نے کبھی سیٹوں کا اعلان نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ کہا کہ مجھے مدھیہ پردیش کے ووٹروں پر بھروسہ ہے اور آج بھی کہوں گا کہ مجھے مدھیہ پردیش کے ووٹروں پر بھروسہ ہے۔

 میں تمام ہارے ہوئے امیدواروں اور جیتنے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ اس بات کا جائزہ لوں گا کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ہم مدھیہ پردیش کے ووٹروں کو اپنی بات نہیں سمجھا سکے۔