تلنگانہ

محبوب نگر: ایس پی جانکی کا جامع مسجد کا دورہ، عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

ضلع ایس پی ڈی جانکی آئی پی ایس نے آج صبح جامع مسجد محبوب نگر کا دورہ کیا اور وہاں کی انتظامی کمیٹی سے ملاقات کی۔

محبوب نگر: ضلع ایس پی ڈی جانکی آئی پی ایس نے آج صبح جامع مسجد محبوب نگر کا دورہ کیا اور وہاں کی انتظامی کمیٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے ایس پی جانکی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور انہیں شال اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

ایس پی جانکی نے اس موقع پر مسلمانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کو ایک ہی دن سے ہٹا کر 17 ستمبر کو منظم کرنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن و امان اور بھائی چارے کی مثال ہے۔

اس موقع پر جامع مسجد کمیٹی کے صدر محمد احمد ثناء، معتمد محمد عبدالرافع ذکی، خازن محمد اسحاق سیٹھ اور دیگر ارکان جیسے محمد عبدالکلیم، سید سلطان، محمد عبدالضمیر طاہری قادری اور دیگر موجود تھے۔