ممبئی میں بڑا سڑک حادثہ ،چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، کوئی زخمی نہیں
حادثےکی اطلاع ملتے ہی مقامی ساہو نگر پولیس اسٹیشن اور ٹریفک پولیس کے ایک دستے نے مقام حادثہ پہونچ کر راحتی اقدامات کئے
ممبئی: وسطی ممبئی کے دھاراوی-ماہیم جنکشن پر ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بڑا ٹریلر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹیکسیوں اور ٹیمپوز سمیت کئی کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
مجموعی طور پر پانچ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، ٹرہلر کی زوردار ٹکر سے سڑک کنارئے پارک شدہ گاڑیاں قریب کے نالے میں جاگری لیکن خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئ زخمی نہیں ہوا۔
حادثےکی اطلاع ملتے ہی مقامی ساہو نگر پولیس اسٹیشن اور ٹریفک پولیس کے ایک دستے نے مقام حادثہ پہونچ کر راحتی اقدامات کئے
۔ جائے حادثہ سے بڑے ٹریلر کو ہٹانے کے لیے، ٹریفک پولیس نے ایک چھوٹی کرین کی مدد لی جبکہ نالے سے دیگر گاڑیاں نکالنے کا کام جاری ہے۔
ممبئی مونسپل کارپوریشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ حادثہ صبح 6.50 بجے پیش . آیا جبکہ 4 سے 5 گاڑیوں کے قریبی نالے مٹھی ندی میں گرنے کی اطلاع ملی نیز ۔ ابھی تک زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں موصل ہوئی ہیں ۔