ملیکارجن کھرگے نے ’ڈونیٹ فار دیش‘ آن لائن مہم شروع کی
کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے یہاں پیر کے دن پارٹی کی عوام سے عطیہ وصول کرنے کیلئے ’ڈونیٹ فار دیش‘ (دیش کیلئے عطیہ دیں) آن لائن مہم شروع کی۔
نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے یہاں پیر کے دن پارٹی کی عوام سے عطیہ وصول کرنے کیلئے ’ڈونیٹ فار دیش‘ (دیش کیلئے عطیہ دیں) آن لائن مہم شروع کی۔
یہاں کھرگے کی قیامگاہ میں مہم شروع کرنے کے موقع پر کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن‘ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینو گوپال‘ جئے رام رمیش اور دیگر کئی موجود تھے۔
کھرگے نے خود آن لائن فنڈنگ مہم کیلئے 1.38 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ ماکن نے کہاکہ انڈین نیشنل کانگریس کے 138 سالہ سفر کی یاد میں ہماری افتتاحی مہم ’ڈونیٹ فار بہتربھارت‘ تھی۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے فنڈ وصول کرنے کی اس آن لائن مہم کے 2 چیانلس ایک مخصوص آن لائن پورٹل ڈونیٹ انک ڈاٹ ان‘ دوسرا انڈین نیشنل کانگریس کی ویب سائیٹ www.inc.in کے ذریعہ شروع کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے ریاستی سطح کے دفتری اہل کاروں‘ ہمارے منتخب نمائندوں‘ ڈی سی سی صدور‘پی سی سی صدور اور اے آئی سی سی دفتری اہل کاروں کی آن لائن عوام سے فنڈ وصول کرنے کی مہم میں تعاون کے لیے حوصلہ افزائی کی۔