تعلیم و روزگار

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی: فاصلاتی داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن (ڈی ڈی ای) نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے اوپن اور ڈسٹنس لرننگ پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ میں 26 ستمبر 2023 تک توسیع کردی ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن (ڈی ڈی ای) نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے اوپن اور ڈسٹنس لرننگ پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ میں 26 ستمبر 2023 تک توسیع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
خانگی کالجس، ریاست گیرہڑتال سے دستبردار
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

پروفیسر محمد رضاء اللہ خان ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف فاصلاتی تعلیم کے مطابق۔ داخلہ فیس 30 ستمبر تک ادا کی جا سکتی ہے۔

ایم اے (اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ اور اسلامیات)، بی اے، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز)، ڈپلومہ ان (جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن، ٹیچ انگلش، ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن اینڈ اسکول لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ)، انگریزی کے ذریعے اردو میں مہارت کا سرٹیفکیٹ اور فنکشنل انگلش میں سرٹیفکیٹ میں داخلے دستیاب ہیں۔

ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم manuu.edu.in/dde اور

(ADMISSION Portal: manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ یونٹ (ایس ایس یو) ہیلپ لائنز 040-23008463 یا 040-23120600 (Extn. 2207 اور 2208) پر رابطہ کریں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde دیکھیں۔