کھیل
ٹرینڈنگ

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ساتھی کھلاڑی کو شادی کی پیشکش (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیو یوچن پہلے اپنے ساتھی ہوانگ یاکیونگ کو گلدستہ دیتے ہیں اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے انگوٹھی کے ساتھ پرپوز کرتے ہیں۔ ہوانگ یاکیونگ اس تجویز کو کسی طرح بھی رد نہ کرسکی۔

پیرس: اولمپک گیمز 2024 پیرس میں منعقد ہورہے ہیں۔ پیرس کو ’محبت کا شہر‘ بھی کہا جاتاہے۔ پھر اس شہر میں اظہارِ محبت ہونا تھا اور ایسا ہی ہوا۔ اولمپکس کے درمیان بیاڈمنٹن کورٹ میں ایک بہت ہی خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا جہاں گولڈ میڈل جیتنے والی چینی بیاڈمنٹن کھلاڑی ہوانگ یا کیونگ کو ان کے بوائے فرینڈ لیو یو چن نے میچ کے بعد پرپوز کیا جوکہ موضوع بحث بن گیا۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش

 جمعہ کو چین کے ہوانگ یاکیونگ نے بیڈمنٹن کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں زینگ سیوئی کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس جیت کے بعد ہی ہوانگ یاکیونگ کو ان کے بوائے فرینڈ لیو یوچین نے پرپوز کیا۔ اس تجویز کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیو یوچن پہلے اپنے ساتھی ہوانگ یاکیونگ کو گلدستہ دیتے ہیں اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے انگوٹھی کے ساتھ پرپوز کرتے ہیں۔ ہوانگ یاکیونگ اس تجویز کو کسی طرح بھی رد نہ کرسکی اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے اس نے انگوٹھی پہنائی اور پھر لیو یوچن کو گلے لگالیا۔

 ہوانگ یاکیونگ اس تجویز کو دیکھ کر پوری طرح حیران رہ گئیں۔ وہ کسی بھی طرح سے کسی تجویز کی توقع نہیں کررہی تھی۔ ہوانگ نے کہاکہ یہ تجویز میرے لیے حیران کن تھی کیونکہ میں اپنی تیاری پر توجہ دے رہی تھی۔

 میں اولمپک چمپئن ہوں اور مجھے شادی کی تجویز ملی ہے جس کی توقع نہیں تھی۔ واضح رہے کہ چین کی ہوانگ یاکیونگ اور زینگ سیوئی کی مخلوط ٹیم نے جنوبی کوریا کے کم وون ہو اور جیونگ نا یون کو 21-8 21-11 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔

a3w
a3w