ایشیاء

مغربی آسٹریلیا کے جنگلوں میں زبردست آگ، سڑکیں بند، آبادیوں کو انخلا کا حکم

مغربی آسٹریلیا کے محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے جمعہ کی صبح جاری وارننگ میں بتایا کہ فٹزجیرالڈ ریور نیشنل پارک میں لگی آگ، جو پرتھ سے تقریباً 420 کلومیٹر جنوب مشرق میں ریاست کے جنوبی ساحل پر واقع ہے، جان و مال کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

سڈنی: مغربی آسٹریلیا کے جنوبی حصے کے جنگلوں میں زبردست آگ لگنے کے سبب سڑکوں کی بندش کردی گئی ہے اور قریبی قصبوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا


مغربی آسٹریلیا کے محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے جمعہ کی صبح جاری وارننگ میں بتایا کہ فٹزجیرالڈ ریور نیشنل پارک میں لگی آگ، جو پرتھ سے تقریباً 420 کلومیٹر جنوب مشرق میں ریاست کے جنوبی ساحل پر واقع ہے، جان و مال کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔


محکمہ کے مطابق، ریوینس تھورپ سمیت متعدد قریبی قصبوں کے رہائشیوں اور سیاحوں کو،جہاں آبادی تقریباًدو ہزار ہے، ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر راستہ صاف ہو تو فوری طور پر علاقہ خالی کر دیں۔وارننگ میں کہا گیا، “آپ خطرے میں ہیں اور زندہ رہنے کے لیے فوری اقدام ضروری ہے۔


یہ آگ 16 جنوری کو نیشنل پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے لگی تھی اور جمعہ کی صبح تک 60 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ جل چکا تھا۔


فٹزجیرالڈ ریور نیشنل پارک کی یہ آگ اُن چار بڑی آگوں میں سے ایک ہے جو جمعہ کی صبح جنوب مغربی مغربی آسٹریلیا میں مختلف مقامات پر بھڑک رہی تھیں۔

پرتھ سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع چار چھوٹے قصبوں کے تقریباً ڈیڑھ ہزار رہائشیوں کے لیے بھی ایک بے قابو آگ کے باعث انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جو شمال مشرقی سمت میں بڑھ رہی ہے۔