حیدرآباد

عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

مولانا صابر پاشاہ قادری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کسی قسم کی کمی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے، جس کا سامنا صبر، حوصلہ اور عزم کے ساتھ کیا جائے تو کامیابیاں خود راستہ دکھاتی ہیں۔

حیدرآباد: عالمی یومِ معذورین کے موقع پر مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی کے خطیب و امام مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے معذور بچوں کے لیے فراہم کردہ مفت سہولتوں کو انسان دوست قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ معذور، کمزور اور محتاج افراد کی مدد، عزت اور ان کی بہبود کا درس دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی

مولانا صابر پاشاہ قادری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کسی قسم کی کمی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے، جس کا سامنا صبر، حوصلہ اور عزم کے ساتھ کیا جائے تو کامیابیاں خود راستہ دکھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بصارت، سماعت، گویائی اور جسمانی کمزوریوں کے شکار بچوں کے لیے معیاری تعلیم، قیام و طعام، خصوصی تربیت، تربیت یافتہ اساتذہ، معاون آلات اور محفوظ تعلیمی ماحول جیسی تمام سہولتیں مکمل طور پر مفت فراہم کر رہی ہے، جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔

مولانا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ معذوری ذہنی اور فکری قابلیت کو متاثر نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا:

“اگر دل، ذہن اور ارادہ مضبوط ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو ترقی اور کامیابی سے نہیں روک سکتی۔ آپ بھی امتحانات، مقابلہ جاتی سرگرمیوں، کھیل، فنونِ لطیفہ اور ہر میدان میں اپنی صلاحیت ثابت کر سکتے ہیں۔”

انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ خوداعتمادی پیدا کریں، تعلیم کو اہمیت دیں، مشکلات کو رکاوٹ نہ سمجھیں اور مسلسل جدوجہد جاری رکھیں۔ مولانا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دنیا میں بے شمار ایسے افراد ہیں جنہوں نے معذوری کے باوجود تاریخ رقم کی اور انسانیت کی خدمت کا قابلِ فخر کارنامہ انجام دیا۔

آخر میں مولانا صابر پاشاہ قادری نے کہا کہ معذور بچوں کا حوصلہ بڑھانا اور ان کے ساتھ محبت و احترام سے پیش آنا نہ صرف مذہبی بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، خاندان اور معاشرہ اگر یکجا ہو کر ان بچوں کو سہارا دیں تو یقیناً یہ ملک و ملت کا روشن مستقبل بن سکتے ہیں۔