حیدرآباد

بلدیہ کو چوکس رہنے مئیر حیدرآباد کی ہدایت

میئرحیدرآباد جی وجئے لکشمی نے شدید بارش کے پیش نظر بلدی عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: میئرحیدرآباد جی وجئے لکشمی نے شدید بارش کے پیش نظر بلدی عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ ڈی آر ایف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں راحت کے کاموں کیلئے دستیاب ہوں۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں میں ہیں انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میئر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف ضرورت کی صورت میں ہی گھروں سے باہر نکلیں۔