حیدرآباد

حیدرآباد میں 10 اپریل کو گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت

یہ فیصلہ جین برادری کے مذہبی جذبات اور ان کے "اہنسا" (عدم تشدد) کے اصول کا احترام کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن اپنی دکانیں ازخود بند رکھیں اور مذہبی ہم آہنگی میں اپنا تعاون پیش کریں۔

حیدرآباد: کمشنر بلدیہ کے احکام کے مطابق 10 ا پریل کو مہاویر جینتی کے ضمن میں جی ایچ ایم سی حدودکے سلاٹر ہاؤز(مسالخ) اور میٹ اینڈ بیف کی گوشت کے ریٹیل دوکانات بند رہیں گے۔ کمشنر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ احکام کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدام کریں۔

جی ایچ ایم سی کے کمشنر ایلمبرتی نے اس ضمن میں احکامات جاری کرتے ہوئے حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کے پولیس کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ اس دن شہر بھر میں مرغی، بکرے، بیف، مچھلی اور دیگر گوشت کی دکانیں بند رہیں۔

یہ فیصلہ جین برادری کے مذہبی جذبات اور ان کے "اہنسا” (عدم تشدد) کے اصول کا احترام کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن اپنی دکانیں ازخود بند رکھیں اور مذہبی ہم آہنگی میں اپنا تعاون پیش کریں۔