یوروپ
مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کے لئے میڈ9 قائدین کا مطالبہ
میڈیٹیرنین یوروپین یونین (ای یو) کے 9 ممالک کے قائدین نے جو میڈ9 کہلاتے ہیں‘ مشرق ِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
نکوسیا (آئی اے این ایس) میڈیٹیرنین یوروپین یونین (ای یو) کے 9 ممالک کے قائدین نے جو میڈ9 کہلاتے ہیں‘ مشرق ِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنی چوٹی کانفرنس میں سفارتی کوششیں پھر سے شروع کرنے کی خواہش کی تاکہ علاقہ میں جاری ٹکراؤ ختم ہوجائے۔ جمعہ کے دن چوٹی کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مشرق ِ وسطیٰ کی صورتِ حال بڑی تشویشناک ہے۔ فوری جنگ بندی ضروری ہے۔
لبنان کو فوری انسانی امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔ ایک روزہ کانفرنس کے بعد جاری بیان میں میڈ9 قائدین نے کہا کہ سبھی سے ہماری گزارش ہے کہ تحمل برتیں اور کشیدگی دور کرنے صلح صفائی سے کام لیں۔
گروپ نے یہ بھی کہا کہ وہ مشرق ِ وسطیٰ کے تعلق سے اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔
Photo Source: @VoiceofPD