تلنگانہ

میدک واقعہ، پولیس کے 4 ملازمین معطل

اس واقعہ کی تحقیقات سے متعلق ڈی جی پی انجنی کمار کے حکم کے ایک دن بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس چندرشیکھرر ریڈی کی ہدایت پر ان 4 پولیس ملازمین کو خدمات سے معطل کردیا گیا۔

حیدرآباد: پولیس تحویل میں مبینہ تشدد کے سبب ایک شخص کی موت کے بعد 4 پولیس ملازمین کی خدمات کو معطل کردیا گیا۔ ضلع ایس پی میدک روہنی پریہ درشنی نے میدک ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر مدھو، سب انسپکٹر راج شیکھر اور دو کانسٹبلس پرشانت اور پون کمار کو معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
سلمان خان کو دھمکی آمیز میل، جودھپور کا ایک شخص حراست میں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور

 اس واقعہ کی تحقیقات سے متعلق ڈی جی پی انجنی کمار کے حکم کے ایک دن بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس چندرشیکھرر ریڈی کی ہدایت پر ان 4 پولیس ملازمین کو خدمات سے معطل کردیا گیا۔

 پولیس کے شدید ٹارچر کی وجہ سے 35 سالہ مزدور قدیر زخمی ہوگیا تھا اور وہ جمعہ کے روز گاندھی ہاسپٹل میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔