مشرق وسطیٰ

جدہ میں عبدالفتاح السیسی اور محمد بن سلمان کی ملاقات

مصر اور سعودی عرب کے قائدین نے 2 علاقائی طاقتوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بیچ مملکت میں ملاقات کی۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

قاہرہ: مصر اور سعودی عرب کے قائدین نے 2 علاقائی طاقتوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بیچ مملکت میں ملاقات کی۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے: سعودی ولی عہد

صدر عبدالفتاح السیسی اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے اتوار کو دیرگئے بات چیت کی جو 2 علاقائی طاقتور ممالک کے تعلقات کو مرکوز رہی۔ مصری صدر کے ترجمان احمد فہمی نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں قائدین نے تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھاوا دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے آمادگی ظاہر کی کہ علاقائی اور بین الاقوامی امور میں تال میل اور مشاورت جاری رہنی چاہئے۔

بیان میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب السیسی کی حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

اس معاشی بحران کے لئے یوروپ میں جاری جنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت ِ مصر کی معاشی بدنظمی بھی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔ سعودی عرب اور مصر دیگر علاقائی طاقتوں بشمول ایران اور ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات سدھارنا چاہتے ہیں۔

مغرب میں عام طورپر ایم بی ایس کے نام سے جانے جانے والے پرنس محمد بن سلمان نے السیسی کا خیرمقدم بحراحمر کے ساحلی شہر جدہ میں کیا۔ دونوں ممالک کے سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کراؤن پرنس کو ٹارمیک پر مصری صدر کا انتظار کرتے دکھایا گیا۔