یوروپ

میگھن نے میری جان بچائی تھی؟ ، شہزادہ ہیری کا انکشاف

اپنے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ ان کی بیوی میگھن مارکل نے ان کی جان بچائی ساتھ ہی وضاحت کی کہ میں شاہی خاندان میں بہت سی پریشانیوں میں مبتلا تھا اور میری بیوی کا تعلق ایک ایسی دنیا سے ہے جو میری دنیا سے بالکل مختلف ہے۔

لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ میری بیوی میگھن نے میری جان بچائی ہے۔

متعلقہ خبریں
کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل ملے گا
والدہ کی موت کی خبر آئی تو سمجھا انہوں نے ڈرامہ رچا: شہزادہ ہیری
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے عوامی فنڈ ریزنگ شروع ہو گئی
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈائنا کے دوسرے بیٹے شہزادہ ہیری جو شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنی بیوی میگھن مارکل کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں نے حالیہ انٹرویو میں ایک اور انکشاف کر دیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ ان کی بیوی میگھن مارکل نے ان کی جان بچائی ساتھ ہی وضاحت کی کہ میں شاہی خاندان میں بہت سی پریشانیوں میں مبتلا تھا اور میری بیوی کا تعلق ایک ایسی دنیا سے ہے جو میری دنیا سے بالکل مختلف ہے۔ میگھن نے میری زندگی میں آ کر مجھے خود سے ملوایا اور یہ سمجھایا کہ مجھے ویسا بننا چاہیے جیسا میں خود بننا چاہتا ہوں۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ میری اہلیہ ایک غیر معمولی انسان ہیں اور میں ہمیشہ اس بات کے لیے شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے زندگی میں اپنی حکمت اور ایک خاص مقام دیا۔

شاہانہ زندگی چھوڑنے والے ہیری نے بتایا کہ میگھن نے تمام مشکلات سے نکلنے میں میری مدد کی۔ اس نے میری زندگی میں آ کر مجھے خود سے ملوایا اور یہ سمجھایا کہ مجھے ویسا بننا چاہیے جیسا میں خود بننا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے 19 مئی 2018 کو میگھن مارکل سے شادی کی تھی اور جنوری 2020 میں شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی

ان دنوں یہ جوڑا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہے اور ان کے دو بچے بیٹا آرچی اور ایک بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا ہیں۔