جموں و کشمیر

میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی

معروف گوجر لیڈر میاں الطاف نے منگل کے روز جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو 18میں سے 15حلقوں میں مات دی ہے۔

سری نگر: معروف گوجر لیڈر میاں الطاف نے منگل کے روز جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو 18میں سے 15حلقوں میں مات دی ہے۔

متعلقہ خبریں
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی
سینئر سیاستداں مظفر حسین بیگ پی ڈی پی میں واپس

پانچ اضلاع شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ ، راجوری اور پونچھ پر پھیلی 18اسمبلی نشستوں پر مشتمل اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر میاں الطاف نے منگل کے روز ساق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو قریب دو لاکھ 81ہزار ووٹوں کے ایک بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق میاں الطاف نے کل ملا کر پانچ لاکھ 21ہزار 836حاصل کئے جبکہ ان کے نزدیکی حریف محبوبہ مفتی نے دو لاکھ 40ہزار 42ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ پر محبوبہ مفتی نے صرف3حلقوں اننت ناگ ویسٹ ، اننت ناگ اور سریگفوارہ حلقے پر لیڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

باقی 16حلقوں میں میاں الطاف نے اپنے حریفوں سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔

میاں الطاف نے پی ڈی پی کے سب سے مضبوط حلقے زینہ پورہ شوپیاں میں 18ہزار 945ووٹ حاصل کئے جبکہ اس حلقے میں محبوبہ مفتی نے 14ہزار کے قریب ووٹ حاصل کئے۔

میاں الطاف نے ڈی ایچ پورہ میں 28ہزار 460، کولگام میں 19ہزار 864، ڈورو میں 29ہزار 832،کوکر ناگ میں 25ہزار542ووٹ حاصل کئے۔

نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف نے پی ڈی پی کے قلعے یعنی اننت ناگ میں سیند لگا کر وہاں پر بھی بھاری ووٹ حاصل کئے۔ شانگس اننت ناگ میں میاں الطاف نے 19ہزار تین سو ووٹ جبکہ محبوبہ مفتی نے 16ہزار 217ووٹ حاصل کئے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق نوشہرا میں میاں الطاف نے 27ہزار 388جبکہ محبوبہ مفتی نے 3ہزار 339ووٹ حاصل کئے۔

راجوری میں میاں الطاف نے 35ہزار 339اور محبوبہ مفتی کویہاں صرف 3124ووٹ ملے، بدھل میں میاں الطاف کو 44ہزار 920محبوبہ مفتی کو صرف پانچ ہزار 294، تھانہ منڈی میں میاں الطاف احمد کو 53ہزار 751اور محبوبہ مفتی کو 13ہزار 774ووٹ ملے۔

اعدادوشمار کے مطابق سرنکوٹ میں میاں الطاف احمد کو 49ہزار 425، محبوبہ مفتی کو 17ہزار 989،پونچھ ہویلی میں میاں الطاف احمد کو 47ہزار 424اور محبوبہ مفتی کو 18ہزار 456ووٹ ہی ملے۔

مینڈھر میں میاں الطاف احمد کو 41ہزار 796اور محبوبہ مفتی کو یہاں پر 26ہزار 483ووٹ ملے ۔ اس طرح سے میاں الطاف احمد نے پونچھ ، راجوری ، تھانہ مندی ، نوشہرا، سرنکوٹ اور مینڈھر میں اپنے مد مقابل امیدوار محبوبہ مفتی سے بھاری ووٹ حاصل کرکے کامیابی کا جھنڈا بلند کیا۔

میاں الطاف احمد کو سب سے زیادہ ووٹ تھانہ منڈی میں 53ہزار حاصل ہوئے۔

a3w
a3w