موسی پروجیکٹ میں رکاوٹ بنے پر بی آرایس کو وزیرکے وینکٹ ریڈی کاانتباہ
کومٹ ریڈی نے کہ ماحولیات کی وزارت نے اگست میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ موسیٰ ندی میں بھاری دھات کے اجزاء موجود ہیں ہیں، جو انسانی صحت کے لیے بہت ہی خطرناک ہیں۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر آراینڈ بی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ اگر بی آر ایس قائدین موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تو عوام ان کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔
سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، کے ٹی راما راؤ اور ٹی ہریش راؤ کو عوامی برہمی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ ندی میں آلودگی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے نلگنڈہ کے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔
موسیٰ ندی میں آلودگی کی وجہ سے، نلگنڈہ ضلع میں زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو گیا ہے۔ اس آلودہ پانی پینے سے لوگ کینسر، گردے، دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اس شاندار پروجیکٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا موسیٰ ندی ترقیاتی منصوبہ ایک کروڑ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالے گا۔ انہوں نے کہ ماحولیات کی وزارت نے اگست میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ موسیٰ ندی میں بھاری دھات کے اجزاء موجود ہیں ہیں، جو انسانی صحت کے لیے بہت ہی خطرناک ہیں۔
ایس ٹی پی ان بھاری دھاتوں کو نہیں ہٹا سکتے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت موسیٰ پروجیکٹ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کو ایک منصفانہ بحالی پیکیج اور معاوضہ کے ساتھ ساتھ ڈبل بیڈ روم مکان فراہم کرے گی۔