حیدرآباد
ایم ایل ایز پوچنگ کیس، تحقیقات سی بی آئی دہلی ونگ کے سپرد
26 دسمبر کو تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کی سنگل جج پر مشتمل بنچ نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات، اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم سے سی بی آئی کو منتقل کردی تھی۔
حیدرآباد: سی بی آئی کے ڈائرکٹر نے معین آباد فارم ہاوز بی آر ایس اراکین اسمبلی پوچنگ کیس کی تحقیقات سی بی آئی دہلی ونگ کے حوالہ کردی ہے۔ واضح رہے کہ 26 دسمبر کو تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کی سنگل جج پر مشتمل بنچ نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات، اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم سے سی بی آئی کو منتقل کردی تھی۔
سی بی آئی ٹیم جو معاملہ کی تحقیقات کے لئے حیدرآباد پہنچ چکی تھی، نے چیف منسٹر سکریٹری حکومت تلنگانہ کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے مقدمہ کی دستاویزات ایس آئی ٹی سے حاصل کرتے ہوئے سی بی آئی کو حوالہ کرنے کی خواہش کی تھی۔
دوسری طرف سی بی آئی کی جانب سے حکومت تلنگانہ کی وضاحت کے بعد ایف آئی آر داخل کرنے کا امکان ہے۔