تلنگانہ

مودی کا تیسری مرتبہ جیتنا یقینی، تلنگانہ سے دس نشستیں حاصل ہوں گی: بی جے پی

بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور زعفرانی جماعت کو تلنگانہ میں دس نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور زعفرانی جماعت کو تلنگانہ میں دس نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کا واحد ایجنڈہ مودی کو شکست دینا ہے۔اس پریہ جماعتیں کام کررہی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کا کوئی ایجنڈہ،قیادت اورواضح پالیسی بھی نہیں ہے۔یوپی اے کی دس سالہ حکمرانی کو دیکھ کرتنگ آنے والے عوام نے متبادل کے طورپر مودی کوکامیاب کیا۔

مودی نے 23سالہ عوامی زندگی میں وزیراعلی اور وزیراعظم کے طورپرخدمات انجام دیں۔ان کے اس بڑے کیرئیر کے دوران بدعنوانی کا ایک چھوٹا سا الزام بھی ان پر نہیں لگا۔

انہوں نے کہا کہ غریب خاندان میں پیدا شخص نے ملک کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔عالمی سطح پر انہوں نے بھارت کو پہچان دلائی۔ان کے کام کو برداشت نہ کرتے ہوئے کانگریس بقیہ علاقائی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

مودی ملک کیلئے کام کررہے ہیں تاہم یہ جماعتیں اپنے بچوں اور ارکان خاندان کے مفاد کیلئے اپنی بدعنوانی کو بچانے کیلئے اقتدارپرآنے کی کوششیں کررہی ہیں۔