حیدرآبادسوشیل میڈیا

مودی کا دورہ حیدرآباد، انوکھااحتجاج

وندے بھارت ٹرین بیل اور گائے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی۔انہوں نے بھینس کو پلے کارڈ دکھایاجس میں انگریزی میں لکھاگیا ہے۔پیاری بھینس، مودی، وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کررہے ہیں، مہربانی کرکے پٹریوں کے قریب مت جا۔

 حیدرآباد: ٹی ایس ریڈکو کے چیئرمین وائی ستیش ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ریاست اور وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کے خلاف بھینس کے ساتھ انوکھااحتجاج کیا جن کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 68 حادثات ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

 وندے بھارت ٹرین بیل اور گائے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی۔انہوں نے بھینس کو پلے کارڈ دکھایاجس میں انگریزی میں لکھاگیا ہے۔پیاری بھینس، مودی، وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کررہے ہیں، مہربانی کرکے پٹریوں کے قریب مت جا۔

 انہوں نے کہا کہ مودی جس نے کہا تھا کہ وہ ملک میں بلٹ ٹرین چلائیں گے،وندے بھارت کے نام پر وہ ٹرینیں لائے ہیں جو بیل اور گائے کے ٹکراجانے سے تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ وزیر اعظم مودی کتنی بار وندے بھارت ٹرین کاآغاز کریں گے۔

اب تک 17 ٹرینیں خود وزیر اعظم نے شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم وہ کر رہا ہے جو وزیر ریلوے کو کرنا چاہیے۔

تشہیر کے جنون کی وجہ سے کروڑوں روپے صرف افتتاح پر خرچ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے کوئی اور نیا منصوبہ بنایاجاسکتا ہے۔ اگر ضروری ہو تو علاقہ میں ایک نئی لائن بچھائی بھی جاسکتی ہے۔ستیش ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی صرف تشہیر کے لیے تلنگانہ آرہے ہیں۔