مومو کے شوقین افراد پہلے اس ویڈیو کو ضرور دیکھ لیں
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد برگی کے مقامی نوجوان سرپنچ کے پاس پہنچے اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجکمار گوسوامی اور اس کے ساتھی سچن گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے۔

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے برگی علاقہ میں ایک مومو فروش کا حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں دکان کے مالک راجکمار گوسوامی اپنے پیروں سے مومو بنانے کیلئے آٹا گوندھتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علاقہ کے لوگوں میں شدید غصہ پھیل گیا۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد برگی کے مقامی نوجوان سرپنچ کے پاس پہنچے اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجکمار گوسوامی اور اس کے ساتھی سچن گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے۔
راجکمار گوسوامی کی دکان ‘کھٹو شیام’ برگی سب تحصیل آفس کے سامنے واقع ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ موموز کھانے آتے تھے۔ ویڈیو میں راجکمار کو انڈرگارمنٹ میں پیروں سے آٹا گوندھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس نے صارفین اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔