تلنگانہ

بندروں کی بجلی کے تاروں پر اچھل کود، ایم جی ایم اسپتال میں موبائل فون کی روشنی میں علاج

اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے اے ایم سی کے قریب بندروں نے بجلی کے کھمبوں کی تاروں پر اچھل کود کی جس سے تاروں نے ایک دوسروں کو چھولیا اور ان سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔

حیدرآباد: ایم جی ایم سوپر اسپیشلٹی اسپتال جو شمالی تلنگانہ کے اضلاع کا دل ہے، میں مریضوں کو تقریباً دو گھنٹے تک مشکل صورتحال کاسامناکرناپڑا کیونکہ اس اہم اسپتال میں تقریبا دو گھنٹے تک بجلی کی سپلائی نہ ہونے سے تاریکی رہی اور ڈاکٹرس، موبائل فون کی روشنی میں مریضوں کے علاج کے لئے مجبورہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

 اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے اے ایم سی کے قریب بندروں نے بجلی کے کھمبوں کی تاروں پر اچھل کود کی جس سے تاروں نے ایک دوسروں کو چھولیا اور ان سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی،ٹرانسفارمر پھٹ گیااور بجلی کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ، اے ایم سی، نیونٹل کیئر سنٹر (ایس این سی یو)، آر آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرس میں اندھیراچھاگیا اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔