دہلی

دہلی میں داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد رضوان علی گرفتار

دہلی پولیس اسپیشل سیل نے جمعہ کے دن ”انتہائی مطلوب“ اسلام اسٹیٹ / داعش کے کارندہ رضوان علی کو قومی دارالحکومت میں یوم آزادی تقاریب سے چند دن قبل گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس اسپیشل سیل نے جمعہ کے دن ”انتہائی مطلوب“ اسلام اسٹیٹ / داعش کے کارندہ رضوان علی کو قومی دارالحکومت میں یوم آزادی تقاریب سے چند دن قبل گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
یوگانڈا کے اسکول پر داعش کا حملہ‘ 40 ہلاک
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی

این آئی اے نے رضوان علی کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا اور 3لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے انٹلیجنس جانکاری ملنے پرجمعرات کی رات گرفتار کیا گیا۔

اطلاع ملی تھی کہ رضوان علی رات 11بجے کے آس پاس تغلق آباد علاقہ کے بائیوڈائیورسٹی پارک آنے والا ہے۔ اسپیشل سیل نے جال بچھاکر اسے پکڑ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے قبضہ سے.30 بور اسٹار پستول اور 3کارآمد کارتوس برآمد ہوئے۔ دو موبائل فون بھی ضبط کئے گئے۔ حکام اُس کے موبائل فون کے ڈاٹا کا تجزیہ کررہے ہیں، تاکہ اس کی سرگرمیوں اور اس کے ساتھیوں کا پتہ چلے۔

قومی دارالحکومت کے دریا گنج کے رہنے والے رضوان علی نے مبینہ طور پر دہلی اور ممبئی میں کئی ہائی پروفائیل ٹارگٹس کی ریکی کی تھی۔

وہ اسلامک اسٹیٹ کے پونے ماڈیول سے جڑا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ خاص طور پر پونے ماڈیول سے وابستگی نے اسے انتہائی مطلوب بنادیا تھا۔ رضوان علی کی گرفتاری کے بعد دہلی پولیس نے سارے شہر میں سیکوریٹی اقدامات بڑھادئے۔

a3w
a3w