ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
اختر کے وکیل جے بھاردواج نے کہا کہ رناوت عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ چاہتی تھیں لیکن بامبے ہائی کورٹ نے ان کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔
ممبئی: فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت گیت نگار جاوید اختر کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں 9 ستمبر کو ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوں گی ایک وکیل نے پیر کو یہ جانکاری دی ہفتہ کو رناوت کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے بعد اختر نے اس کیس میں اداکارہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی۔
اختر کے وکیل جے بھاردواج نے کہا کہ رناوت عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ چاہتی تھیں لیکن بامبے ہائی کورٹ نے ان کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔
بھاردواج نے کہا کہ "جب ملزمہ رناوت کی درخواست مسترد کر دی گئی تو وہ مختلف تاریخوں پر عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں اور حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دی اور یکم مارچ 2021 کو ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔” قبل ازیں جب قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تو محترمہ رناوت عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔
سماعت کے دوران ایڈوکیٹ بھاردواج نے بتایا کہ ملزمہ وقت پر عدالت میں حاضر نہ ہو کر عدالتی کارروائی میں تاخیر کی کوشش کر رہی ہے۔ لہٰذا، غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ ملزم کی موجودگی کو طے کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
تاہم عدالت نے درخواست کو اپنے سامنے رکھا ہے اور محترمہ رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ جبکہ اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ محترمہ رناوت سماعت کے اگلے دن 9 ستمبر کو پیش ہوں گی۔