حیدرآباد
محترمہ وجاہت فاروق وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محترمہ وجاہت فاروق، جو کہ ایس اے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عیدی بازار (بنڈلہ گوڑہ منڈل) میں خدمات انجام دے رہی تھیں، 30 ستمبر 2024 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔

حیدرآباد: محترمہ وجاہت فاروق، جو کہ ایس اے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عیدی بازار (بنڈلہ گوڑہ منڈل) میں خدمات انجام دے رہی تھیں، 30 ستمبر 2024 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔
محترمہ کا پہلا تقرر 1991 میں گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نماء میں ہوا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول سکنڈ لانسر، گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ علی بنڈہ، گورنمنٹ ہائی اسکول مغل پورہ، اور گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ محترمہ وجاہت فاروق، جناب سید عبد اللطیف مغربی آر۔کائیوز ڈپارٹمنٹ سکریٹریٹ کی زوجہ ہیں۔
وظیفہ پر سبکدوشی کے موقع پر، ڈپٹی ای او جناب آدتیہ وردھن، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول عیدی بازار محترمہ زینب سلطانہ، اساتذہ کرام اور اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے محترمہ وجاہت فاروق کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔