دہلی

مکیش امبانی اب ہندوستان کے امیر ترین شخص نہیں رہے، اس تاجر نے اقتدار سنبھال لیا

ہندوستان کے معروف صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی سے ملک کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چھن گیا۔

ممبئی: ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے گوتم اڈانی کی مجموعی قدر گذشتہ سال 95 فیصد بڑھ کر 11.6لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی جس نے انہیں مکیش امبانی کی جگہ امیر ترین ہندوستانی بننے میں مدد دی۔

متعلقہ خبریں
تحقیقاتی ایجنسیاں عدالت سے بالاتر نہیں: امیت شاہ
گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
سری لنکا میں اڈانی کوپراجکٹ دلانے پر وزیر اعظم پر طنز
اڈانی مسئلہ پر دنیا میں ہندوستان کا وقار متاثر: بی ایس پی

جمعرات کو ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ ہورون انڈیا رچ لسٹ (دولتمندوں کی فہرست) کے مطابق 2024 میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی کی مجموعی قدر میں 25 فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت گھٹ کر 10.14 لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی۔

2023 کی رپورٹ میں کہاگیاتھا کہ اڈانی کی دولت میں 57 فیصد یعنی 4.74لاکھ کروڑ روپئے کی کمی آئی ہے اور دولت کے معاملہ میں امبانی ان سے کہیں آگے ہیں۔ جن کی مجموعی دولت 8.08لاکھ کروڑ روپئے ہے۔

تاہم گوتم اڈانی کی خالص قدر میں 95 فیصد کااضافہ ہوا اور ان کی دولت 11.6لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی۔ ملک کے معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق اڈانی کے اثاثوں کی مالیت اب 11.16 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ وہ ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوْروْن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے مالک شیو ندار کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔

a3w
a3w