مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں اس تاریخ کو ہوگا چاند گرہن

ابوزاہرۃ کے مطابق چاند گرہن مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 14منٹ پر شروع ہوگا۔ چاند گرہن نقطہ عروج کو 8 بجکر 22منٹ پر پہنچے گا اور 10 بجکر 31 منٹ پر چاند گرہن ختم ہوجائے گا۔

جدہ: فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر نے کہا ہے کہ جمعہ 5 مئی 2023 کو چاند گرہن ہوگا۔ سبق نیوز کے مطابق ماہرفلکیات ماجد ابو زاہرۃ نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ چاند گرہن کا سلسلہ چار گھنٹے 18 منٹ تک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق چاند کا 96 فیصد حصہ زمین کے سایہ نما دائرے میں داخل ہوجائے گا، یہ گرہن کے نقطہ عروج پر پہنچنے پر پیش آئے گی۔ ماہرفلکیات نے اس حوالے سے بتایا کہ اس قدر گہرا چاند گرہن اس سے قبل آخری بار جنوری 2020 میں ہوا تھا۔

ابوزاہرۃ کے مطابق چاند گرہن مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 14منٹ پر شروع ہوگا۔ چاند گرہن نقطہ عروج کو 8 بجکر 22منٹ پر پہنچے گا اور 10 بجکر 31 منٹ پر چاند گرہن ختم ہوجائے گا۔