کھیل
ٹرینڈنگ

حیرت انگیز قابلیت رکھنے والی ممبئی انڈینس کی بولر فاطمہ جعفر

فاطمہ کے پاس حیرت انگیز ہنر ہے، وہ دائیں ہاتھ کی میڈیم پیسر ہیں اور حالات کے مطابق بائیں بازو کو بھی گھما سکتی ہیں۔ ڈبلیو پی ایل 2024 کھیلنے کیلئے پرجوش فاطمہ نے ممبئی انڈینز سے بات کرتے ہوئے اپنی کہانی شیئر کی۔

ممبئی: ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا دوسرا سیزن جمعہ 23 فروری سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ دہلی کیپٹلس اور دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
ہمارے گیندبازوں کا دن خراب تھا:وسیم جعفر
راشد خان نے پرپل کیاپ پر قبضہ جمالیا
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
مہندرسنگھ دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا: شاستری

میچ سے قبل ممبئی انڈینز کی شاندار بولر فاطمہ جعفر نے اپنی دلچسپ کہانی سنائی۔ فاطمہ جعفر کا کرکٹ کی دنیا سے گہرا تعلق ہے۔ وہ سابق ہندوستانی بلے باز وسیم جعفر کی بھانجی ہیں۔ خاندان میں کرکٹ کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے فاطمہ نے بھی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ فاطمہ ممبئی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتی ہیں۔

 فاطمہ کے پاس حیرت انگیز ہنر ہے، وہ دائیں ہاتھ کی میڈیم پیسر ہیں اور حالات کے مطابق بائیں بازو کو بھی گھما سکتی ہیں۔ ڈبلیو پی ایل 2024 کھیلنے کیلئے پرجوش فاطمہ نے ممبئی انڈینز سے بات کرتے ہوئے اپنی کہانی شیئر کی۔

ایم آئی کی ویب سائٹ پر فاطمہ کے حوالہ سے بتایا گیا کہ میں ممبئی کی ٹیم میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے طور پر آئی تھی لیکن میں نے جو پہلا میچ کھیلا، اس میں ہمارے 3 اسپنرز کو بلایا گیا۔ تاہم ان کی حیرت انگیز قابلیت نے انہیں کرکٹ میں ایک الگ پہچان دلائی۔

 فاطمہ نے بتایاکہ وہ تیز گیند بازی کی مشق کرتے ہوئے تفریح کیلئے اسپن کرتی تھیں۔ جب میرے کوچ کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں میچ میں اسپن بولنگ کرسکتی ہوں۔ جب میں نے پہلے میچ میں بولنگ کی تو 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 اگلے میچ میں میں نے پانچ وکٹیں لیں۔ فاطمہ نے بتایاکہ ان کا اپنے بائیں ہاتھ پر اتنا کنٹرول نہیں ہے۔ اس کیلئے بہت زیادہ مشق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 2023 میں ممبئی نے مجھے نیٹ بولر کے طور پر شامل کیا۔

 ممبئی انڈینز نے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی نیلامی میں مجھے سائن کیا تھا۔ فاطمہ نے مزید بتایا کہ میں کل سے شروع ہونے والے سیزن میں بہتر کارکردگی کے ذریعہ نہ صرف ٹیم کی کامیابی میں اپنا رول ادا کرنا چاہتی ہوں بلکہ ممبئی انڈینس کا اٹوٹ حصہ بھی بننا چاہتی ہوں۔

a3w
a3w