حیدرآباد

’’انداز بیان اور‘‘ والوں کا حیدرآباد دکن میں مشاعرہ اور کوی سمیلن

حیدرآباد: سامعین کی زبردست پذیرائی ”انداز بیان اور“ دبئی کے اشتراک سے ایس آر زیڈ انٹرپرائزس حیدرآباد کے ڈائرکٹر جناب عبدالرحمن نے ایس ایس کنونشن شمس آباد کے آڈیٹوریم میں ہفتہ 4 نومبر کو کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا۔

متعلقہ خبریں
ایس آر زیڈ کے بانی محمد عبدالرحمٰن کی دبئی میں عزت افزائی

مشاعرہ میں جناب ریحان صدیقی اور محترمہ شاذیہ قدوائی کی زیر نگرانی کلام سناکر حیدرآباد کے ارو اور ہندی کے شائقین کو محظوظ کیا۔

شعراء میں محشر آفریدی‘ شکیل اعظمی‘ شارق کیفی‘ فوزیہ رباب‘ زبیر علی تابش‘ حنا رضوی حیدر‘ سجاد جھنجھٹ‘ شمبھو شنکر‘ ابرار کاشف شامل ہیں۔ ابرار کاشف نے نظامت کے فرائض بھی انجام دیئے۔

وکرم ویراگی‘ وحید پاشاہ قادری‘ عائشہ ایوب‘ ساون شکلا‘ سردار سلیم نے کلام سنایا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب شفیع آئی ایف ایس سکریٹری ٹی ایم آر ای آئی ایس‘ فہیم آئی آر ایس چیف کمشنر جی ایس ٹی‘ علی مسقطی (ڈائرکٹر مسقطی گروپ)‘ افتخار شریف (فرسٹ اوورسیز سٹیزین اف انڈیا)‘ غلام قادری (کلاسک گروپ)‘ منور (ایس ایم گروپ)‘ مجاہد (کابل دربار)‘ خورشید احمد (اڈوانٹیج سرویسس)‘ سید سلطان (ایل ایکس ایل آڈیاس) نے شرکت کی۔

اس مشاعرے میں تمام شعراء کو مومنٹوز بھی پیش کئے گئے۔ جناب عبدالرحمن کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔