تلنگانہ

تلنگانہ کی ترقی میں مسلمان سرگرم شراکت دار:ڈی شراون

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈر ڈی شراون نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں وہ دن گئے جب مسلم اقلیتوں کو سیاسی ووٹ بینک کے طورپر دیکھاجاتا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈر ڈی شراون نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں وہ دن گئے جب مسلم اقلیتوں کو سیاسی ووٹ بینک کے طورپر دیکھاجاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی ترقی پسند اور ہمدرد حکمرانی میں تلنگانہ کی ترقی میں مسلمان سرگرم شراکت دار ہیں۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم شراون نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اقلیتوں کوخصوصی طورپر قائم کئے گئے اقامتی اسکولس میں نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے بلکہ ان کو کاروباری صلاحیت کے ساتھ بااختیار بنانے کا کام بھی کیاجارہا ہے۔

اس تبدیلی کی روشن مثال وی ہب ہے جو مسلم خواتین کو کامیاب اور سرگرم کاروباری بنانے آگے بڑھانے کے لئے ان کو بااختیار بنارہا ہے۔

اس پوسٹ کے ساتھ شراون نے وزیر آئی ٹی تارک راما راو کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا جس میں وہ مسلم خواتین سے بات کرتے ہوئے انٹرپرینرشپ کے بارے میں ان کے احساسات سے واقف ہورہے ہیں۔

وی ہب کے پراجکٹ اجاگر کے ذریعہ اقلیتی بہبود کے محکمہ کی معاشی اسکیم کے ذریعہ خاتون انٹرپرینرس کو فنڈس دیئے گئے ہیں۔وزیرتارک راما راو نے ان خواتین کو حکومت کی جانب سے ممکنہ مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔