جنوبی بھارت
مسلم لیگ کیرالا اور ٹاملناڈو میں الیکشن تاریخ میں تبدیلی کی خواہاں
کیرالا میں کانگریس زیرقیادت یوڈی ایف کی دوسری بڑی حلیف انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) نے ٹاملناڈو اور کیرالا میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں تبدیل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تیرواننتاپورم: کیرالا میں کانگریس زیرقیادت یوڈی ایف کی دوسری بڑی حلیف انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) نے ٹاملناڈو اور کیرالا میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں تبدیل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنرل سکریٹری آئی یوایم ایل پی ایم اے سلام نے کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن کمیشن سے گزارش کرے گی کہ وہ ٹاملناڈو اور کیرالا میں لوک سبھا الیکشن کی تاریخیں تبدیل کرے۔
ان ریاستوں میں 19اور26 اپریل کو جمعہ کے دن رائے دہی ہوگی جس سے مسلمانوں کو دشواری پیش آئے گی۔ مسلمانوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ ادا کرتی ہے۔
آئی ایم ایل قائد نے کہا کہ مسلم انتخابی عہدیداروں اور پولنگ ایجنٹس کو نمازجمعہ ادا کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ کیرالا کی تین کروڑ 30لاکھ کی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 24 فیصد کے آس پاس ہے۔