بی جے وائی ایم کے غنڈوں کے حملہ میں مسلم نوجوان زخمی، بھینسوں کو منتقل کرنے پرتشدد (ویڈیو)
تلنگانہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی مہم ایسا لگتا ہے کہ جاری ہے۔ اس کا ثبوت‘ بی جے وائی ایم کی مبینہ غنڈہ گردی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی مہم ایسا لگتا ہے کہ جاری ہے۔ اس کا ثبوت‘ بی جے وائی ایم کی مبینہ غنڈہ گردی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی نوجوانوں کی تنظیم بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے مبینہ طور پر کل رات ایک مسلم نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کردیا۔ اس مسلم نوجوان کا صرف قصور یہ تھا کہ وہ بھینسوں کو گاڑی کے ذریعہ منتقل کررہا تھا۔
ذرائع کے بموجب گھٹکیسر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات محمد عمر‘ ڈی سی ایم ویان سے 6 بھینسوں کو بی بی نگر بازار سے خریدکر شہر منتقل کررہا تھا۔
گھٹکیسر علاقہ میں بی جے وائی ایم کے غنڈہ عناصر پون ریڈی اور اس کے ساتھیوں نے گاڑی کو روک لیا اور عمر پر لاٹھیوں اور چاقوؤں سے حملہ کردیا اور اسے بے دردی سے زدو کوب کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جس کے نتیجہ میں ان کے دانتوں کو بھی نقصان پہونچا۔
جسم کے اور حصوں پر بھی زخم آئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایم ایل سی رحمت بیگ نے گھٹکیسر پولیس اسٹیشن پہونچکر اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور ان غنڈہ عناصر کے خلاف گھٹکیسر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ٹولہ سابق میں اسی طرح کے کئی حملہ کرچکا ہے۔