کھیل

آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق

جموں و کشمیر کے بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر عابد مشتاق کو دلیپ ٹرافی 2023 کیلئے نارتھ زون کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

سرینگر: جموں و کشمیر کے بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر عابد مشتاق کو دلیپ ٹرافی 2023 کیلئے نارتھ زون کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو
رویندر جڈیجہ نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
یہ مہندرسنگھ دھونی کا نیا اوتار ہے: منجریکر
مہندرسنگھ دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا: شاستری

جب عابد کو چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) نے اپنے نیٹ بولر کے طورپر شامل کیا تو ان کی واحد خواہش یہ تھی کہ وہ اپنے رول ماڈل رویندر جڈیجہ سے ملیں، لیکن جب جڈیجہ ٹیم میں شامل ہوئے تو عابد ٹیم چھوڑ چکے تھے۔

اس وجہ سے انہیں جڈیجہ سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔ امباتی رائیڈو نے عابد کو یقینی طورپر یقین دلایا کہ وہ مہندر سنگھ دھونی اور سی ایس کے ٹیم کی نظروں میں ہیں۔ اب عابد مشتاق نے اپنے بیان میں کہاکہ رویندر جڈیجہ میرے آئیڈیل ہیں۔

میں نے اپنے کھیل کو اس کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ جس طرح وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کرتے ہیں۔ جس دن جڈیجہ آئے مجھے اس سے پہلے ٹیم کو چھوڑنا پڑا۔ اس وجہ سے مجھے اس سے زیادہ بات چیت کا موقع نہیں مل سکا۔ لیکن دھونی سے میں نے نیٹ میں بہت گیند بازی کی۔

مجھے ان کی طرف سے اچھا جواب ملا۔ میں رائیڈو بھائی سے زیادہ بات کرتا تھا۔ جب میں ٹرائلز کیلئے چینائی گیا تو وہ ہمارا اسکاؤٹ تھا۔ جس دن میں چینائی کے کیمپ سے واپس جا رہا تھا، رائیڈو بھائی نے مجھے سخت محنت جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ اپنے بیان میں عابد نے مزید کہاکہ دلیپ ٹرافی میں بہتر کارکردگی مجھے آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع دے سکتی ہے۔

میں سرخ گیند کے ساتھ مسلسل بہتر کررہا ہوں۔ میں پچھلی 3 آئی پی ایل نیلامیوں میں گیا ہوں لیکن کسی نے مجھے اپنی ٹیم میں لینے میں دلچسپی نہیں دکھائی، لیکن چینائی کے ساتھ میرا دور اور ماہی بھائی، رائیڈو بھائی کے ساتھ بات چیت نے مجھے نیا اعتماد دیا ہے۔

عابد اپنے ابتدائی دنوں میں میٹ وکٹوں پر کھیل کر بڑے ہوئے۔ وہ اپنی اسپن بولنگ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔ عابد نے اس بارے میں کہاکہ ریڈ بال کرکٹ میں مستقل مزاجی بہت ضروری ہے۔ آپ کو مسلسل ایک جگہ پر بولنگ کرتے رہناہے۔

آپ کو گیند کو پرواز دینا ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے لیفٹ آرم اسپنرز رنز بچانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ میں محفوظ نہیں کھیلنا چاہتا۔ وکٹیں حاصل کرنے کیلئے آپ کو گیند کو پرواز دینا ہوگی۔ عابد مشتاق نے مستقبل کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی ٹیم اور آئی پی ایل کھیلنا میری خواہش ہے جس کیلئے میں سخت محنت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ دائیں ہاتھ کے ا سپن آل راونڈر نے مزید کہاکہ چینائی سوپر کنگز کے ساتھ گزارا وقت ان کیلئے قیمتی ہے کیونکہ اس دوران انہیں کئی شاندار کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملا۔ مشتاق عابد نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ آئی پیایل میں کسی ایک ٹیم سے کھیلنے کا موقع ضرور ملے گا۔