ایشیاء

میانمار کا فوجی طیارہ حادثہ کا شکار

یہ فوجی طیارہ میانمار سے میزورم میں آئے میانماری فوجیوں کو لینے کے لیے پہنچا تھا۔ لینگپوئی ایئرپورٹ کے رَنوے پر لینڈنگ کے دوران میانمار فوج کا ’شانکسی وائی-8‘ طیارہ پھسل گیا اور جھاڑیوں میں چلا گیا۔

ینگون: میزورم میں میانمار کے فوجی طیارے کو حادثے پیش آیا ہے، اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ میزورم کے لینگپوئی ایئرپورٹ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں میانمار کا فوجی طیارہ رَنوے پر پھسل گیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے اس فوجی طیارہ میں پائلٹ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فوجی طیارہ میانمار سے میزورم میں آئے میانماری فوجیوں کو لینے کے لیے پہنچا تھا۔ لینگپوئی ایئرپورٹ کے رَنوے پر لینڈنگ کے دوران میانمار فوج کا ’شانکسی وائی-8‘ طیارہ پھسل گیا اور جھاڑیوں میں چلا گیا۔

سوشل میڈیا پر حادثہ کے بعد کی کچھ تصویریں گردش کررہی ہیں، جس میں طیارہ جھاڑیوں میں گرا ہوا اور کچھ ٹوٹا ہوا نظر آرہا ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے گزشتہ ہفتہ ایک نسلی انقلابی گروپ کے ساتھ تصادم کے بعد میزورم آئے میانمار کے 184 فوجیوں کو پیر کے روز ہی واپس ان کے ملک روانہ کیا تھا۔