حیدرآباد

صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے کنبہ سروے میں حصہ لیا

انہوں نے وضاحت کی کہ سروے صرف غریب عوام کے لئے نہیں بلکہ تلنگانہ کے سارے عوام کے لئے ہے۔ مردم شماری کے ذریعہ اکٹھا کردہ ڈیٹا سے غریب اور محروم افراد کو حکومت بااخیتا کرے گی۔

حیدرآباد:صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ سماجی‘ اقتصادی‘ تعلیمی‘ روزگار‘ سیاسی اور ذات پات کے سروے۔2024 کے شمار کنندوں کو اپنے خاندان سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ریونت ریڈی حکومت کی جانب سے  ریاست میں کئے جانے والے اس سروے میں بھرپور طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں کی جانب سے اکٹھا کئے جانے والا ڈیٹا حکومت کو منصوبہ بندی کرنے اور ریاست کے عوام کے لئے فلاحی اسکیمات پر عمل آور ی کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ سروے صرف غریب عوام کے لئے نہیں بلکہ تلنگانہ کے سارے عوام کے لئے ہے۔ مردم شماری کے ذریعہ اکٹھا کردہ ڈیٹا سے غریب اور محروم افراد کو حکومت بااخیتا کرے گی۔ہفتہ کو عہدیداروں کی ایک ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی اور سروے پروگرام کے حصہ کے طور پر ان کے ارکان خاندان سے متعلق معلومات اکٹھا کیں۔

 بیرسٹر اسد اویسی نے گیٹیڈ کمیونٹی اور اپارٹمنٹ عمارات میں رہنے والے مکینوں سے خواہش کی کہ وہ شمار کنندوں کو طلب کرتے ہوئے سروے کی تکمیل میں معاونت کریں۔