تلنگانہ
شراب پینے کے بعد نوجوان کی پراسرار موت
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام گوپی مرلاپاڈو کی شراب کی دکان میں بیٹھ کر شراب پی رہا تھا۔ دکان بند ہونے کے وقت تک بھی وہ وہیں بے سدھ پڑا رہا۔ جب وائن شاپ کے منتظمین نے اسے حرکت کرتے نہ دیکھا تو فوراً 100 نمبر پر ڈائل کرکے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعہ ستوپلی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے مرلاپاڈو گاؤں میں ایک نوجوان کی موت کا واقعہ تاخیرسے منظر عام پر آیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع، اناگڈپا گاؤں کا رہنے والا 28 سالہ وی گوپی، لنگاپالیم میں اپنے سسرال آیا ہوا تھا اور یہاں مزدوری کا کام کر رہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام گوپی مرلاپاڈو کی شراب کی دکان میں بیٹھ کر شراب پی رہا تھا۔ دکان بند ہونے کے وقت تک بھی وہ وہیں بے سدھ پڑا رہا۔ جب وائن شاپ کے منتظمین نے اسے حرکت کرتے نہ دیکھا تو فوراً 100 نمبر پر ڈائل کرکے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعہ ستوپلی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال پہنچنے پر طبی عملہ نے معائنے کے بعد گوپی کو مردہ قرار دے دیا۔اس واقعہ کے بعد اس کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا ہے۔