بھارت

نریندر دامودر داس دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے، الیکشن کے بعد ای ڈی مودی اور اڈانی سے پوچھ گچھ کرے گا: راہول گاندھی

کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم (پی ایم) نہیں بننے والے ہیں اور تب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ان سے اڈانی کے ساتھ لین دین پر پوچھ گچھ کرے گا۔

پٹنہ: کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم (پی ایم) نہیں بننے والے ہیں اور تب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ان سے اڈانی کے ساتھ لین دین پر پوچھ گچھ کرے گا۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

پیر کو پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ کے بختیار پور میں انڈیا الائنس کے امیدوار کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مسٹر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) لوک سبھا الیکشن ہارنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ای ڈی مسٹر مودی سے اڈانی کے ساتھ ان کے معاملات کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گا۔

کانگریس لیڈر نے کہا، ’’حالیہ انٹرویوز کی ایک سیریز میں مسٹر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کوئی حیاتیاتی ہستی نہیں ہیں بلکہ بھگوان کے دوت ہیں اور تمام فیصلے وہ بھگوان کے الہام سے کر رہے ہیں۔‘‘

لوک سبھا انتخابات کے بعد اڈانی کے ساتھ ان کے معاملات کے بارے میں ای ڈی کی پوچھ گچھ سے بچنے کے لئے مسٹر مودی کہہ رہے ہیں، "مجھے نہیں پتی کیونکہ فیصلہ بھگوان کی مرضی کے مطابق کیا گیا تھا، نہ کہ میری خواہش کے مطابق۔”

مسٹر گاندھی نے کہا کہ اگر انڈیا الائنس اقتدار میں آتا ہے تو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 30 لاکھ خالی آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ اسی طرح ایک سال میں ہر غریب کنبہ کی ایک خاتون رکن کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گریجویٹ نوجوانوں اور تکنیکی تعلیم مکمل کرنے والوں کو ایک سال کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ نوجوانوں کے لیے یہ اسکیم ’’پہلی نوکری پکی‘‘ کے نام سے جانی جائے گی۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی (منریگا) کے تحت کام کرنے والوں کی اجرت کو بڑھا کر 400 روپے یومیہ کیا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کسانوں کو ان کی زرعی پیداوار کی خریداری پر قانونی گارنٹی دی جائے گی۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک مضبوط لہر بہار اور اتر پردیش میں نظر آرہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد بہار کی تمام 40 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جاری لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدواروں کی حمایت کریں۔

a3w
a3w